بسم اللہ الرحمن الرحیم
و بہ نستعین ولا حول ولا قوۃ إلا باللہ العلی العظیم
الحمد للہ کما ینبغی لجلال وجہہ و عظیم سلطانہ وأشہد أن لا إلہ إلا اللہ وحدہ لا شریک لہ ،لہ الملک و لہ الحمد وھو علی کل شئ قدیر و أشھد أن محمد ا عبد ہ و رسولہ ﷺ تسلیما کثیرا ، أما بعد !
اس کتاب میں ہم کتاب و سنت میں موجود ان تمام چیزوں کا تذکرہ کریں گےجن پر تمام مسلمانوں کا ایمان لانا واجب ہے اور آیات و احادیث کی شرح کے لئےصحابہ و تابعین اور تبع تابعین کے اقوال یا اس شخص کا قول ذکر کیا ہےجس میں آیات و احادیث کا بیان ہو ، اسی طرح ہم نے اسے کئی کتاب اور ابواب میں تقسیم کیا ، حتی الامکان ہم نے اسے مختصر اور ضروری مسائل پر اکتفا کرنےکی کوشش کی ہے ، ہم نےان تمام اصطلاحات سے اجتناب کیا ہے جنہیں متاخرین نے ذکر کیا ہے اور وہ کتاب و سنت میں وارد ہی نہیں ہیں،اللہ تعالی اپنے دین کی اتباع، اپنی رسی کو مضبوطی سے پکڑنےاور اپنے رسول ﷺ کی اقتدا کرنے کا حکم دیتے ہو ئے فرمایا {وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ} اللہ تعالیٰ کی رسی کو سب مل کر مضبوط تھام لو اور پھوٹ نہ ڈالو، اور اللہ تعالیٰ کی اس وقت کی نعمت کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے، تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی، پس تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے، اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پہنچ چکے تھے تو اس نے تمہیں بچا لیا۔ اللہ تعالیٰ اسی طرح تمہارے لئے اپنی نشانیاں بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ۔( آل عمران : ۱۰۳) اور فرمایا {وَاتَّبِعُوا أَحْسَنَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ مِنْ رَبِّكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ} اور پیروری کرو اس بہترین چیزکی جو تمہاری طرف تمہارے پروردگار کی طرف سے نازل کی گئی ہے، اس سے پہلے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تمہیں اطلاع بھی نہ ہو۔ (الزمر : ۵۵)
فنقول و باللہ التوفیق