٭ہمارا ایمان ہے کہ اللہ ہی ہر چیز کا خالق ہے ، اللہ تھا اور اللہ کےعلاوہ اوراس سے پہلے کوئی چیز نہیں تھی ، اس کا عرش پانی پر تھا ، آسمان اور زمین سے پہلے پانی کی تخلیق ہو ئی پھر زمین و آسمان پیدا کئے گئے چونکہ دونوں ملے ہوئے تھے تو اس نے دونوں کو الگ کردیا ۔
٭ہمارا ایمان ہے کہ من جانب اللہ یہ مخلوق اللہ تعالی کی ربوبیت پر گواہ ہے جو الوہیت کا لازمہ ہے ، وہی حقیقی خالق ہے اس کے علاوہ سب اس کی مخلوق ہیں ، ہمارا رب با برکت و بلند و با لا ہے ، وہی حقیقی معبود ہے ، اس کے سوا سب(لائق پرورش ) مخلوق ہیں ،نہ کو ئی لا ئق عبادت ہےاور نہ کوئی امیدیا قصد کے قابل ہے ۔
٭ہمارا ایمان ہے کہ عرش کریم بڑی مخلوق ہے بلکہ وہ سب سے بڑی مخلوق ہے۔
٭ہمارا ایمان ہے کہ فرشتے عرش الہی کو گھیرے ہو ئے ہیں اور اللہ سبحانہ و تعالی ساتوں آسمان کے او پر اپنے عرش پرمستوی اور مخلوق سے جداہے۔
٭ہمارا ایمان ہےکہ اللہ نے ہر چیز کی تقدیرلکھنے والا قلم بھی پیدا کیا ہےاور تقدیر لکھنے والے قلموں کی تعداد بے شمار ہے۔
٭ہمارا ایمان ہے کہ اللہ ہی نے کرسی کی بھی تخلیق فر ما ئی ہے اور عرش کے بعد یہی سب سے بڑی مخلوق ہے ۔
٭ہمارا ایمان ہے کہ اللہ نے آسمان اورزمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور آسمان کو بغیر ستون کے بنایا اور اللہ نےان عظیم مخلوقات کو کسی ایسی مصلحت کے تحت بنایاہے جہاںتک ہماری علمی رسائی نا ممکن ہے اوراللہ نے انہیں بہت مضبوط و پائداربنایاہے ۔
٭ہمارا ایمان ہے کہ روز قیامت اس کا ئنات سمیت آسمان ،زمین ، پہاڑ اور ان میں موجود تمام اشیاء کی حالت دگر گوں ہو جا ئے گی ۔
٭ہمارا ایمان ہے کہ اللہ ہی نے سورج اور چاند کو حق کے ساتھ پیدا کیاہے اور ان دونوں کو اپنے حکم کے تابع کردیاہے اور یہ یاد رکھو کہ ستاروں کو پیدا کرنے کے پیچھے کو ئی نہ کو ئی مصلحت ضرور ہے ، نجوم و کواکب سے کسی کا کو ئی نفع یا نقصان نہیں ہے اور نہ ہی کسی آسمانی اور ارضی حادثات و واقعات میں ان کا کو ئی اثر ہوتا ہے ، اگر کوئی یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ حوادث میں ان کا اثر ہوتا ہے تو وہ کافر یا مشرک ہے ۔
٭ہمارا ایمان ہے کہ اللہ نے فرشتوں کو نور سے پیدا کیا اور انہیں ساری مخلوق سے الگ بنایا ہے ۔
٭ہمارا ایمان ہے کہ جنات کو اس نے آگ کے لپٹ سے پیدا کیا ہے اور جنات کی پیدا ئش آدم سے پہلے ہوئی ہے ، شیطانو ںکا سردار ابلیس ہے، اسی نے آدم و حوا علیہما السلام کو گمراہ کرکے جنت سے نکلوایا تھا۔
٭ہمارا ایمان ہے کہ اسی ابلیس نے آدم علیہ السلام کا سجدہ کرنے سے انکار کیا تھا تو اس پر اللہ کا غیض و غضب نازل ہوا تھا ، اسے ملعون قرار دے کر اللہ تعالی نے دھتکار دیا تھا اور جن بھی ہماری طرح شریعت کے مخاطب اور مکلف ہیں ۔
٭ہم یہ مانتے ہیں کہ اللہ تعالی نے پہلے فرشتوں کو خبر دیا کہ عبادت کے لئے وہ زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہے اور اس بات کی بھی وضاحت کردی کہ وہ آدم ہوں گے ، انہیں وہ مٹی سے پیدا کرے گا اور اس مٹی کو اللہ تعالی نے پہلے گارا کی شکل دیا پھر اسے کئی حالات میں گزارا۔
٭ ہمارا ایمان ہے کہ آدم کو اللہ نے اپنے با برکت اور شریف ہاتھوں سے پیدا کیا ، فرشتوں سے ان کا سجدہ کروایا اور ان کے لئے انہیں کے نفس سے ان کے سکون و اطمینان کے لئے ان کی بیوی حوا کو پیدا کیا اور دونوں کو جنت میںداخل کیا پھر دونوں کو زمین پر اتاردیا ۔
٭ہمارا ایمان ہےکہ تمام انسان آدم کی او لاد ہیں اور آدم مٹی سے پیدا کئے گئے ہیں اس لئے کسی کو کسی پر فوقیت حاصل نہیں ہے سوائے تقوی کے ذریعہ ۔
٭ہمارا ایمان ہے کہ اللہ نے لوگوں کو فطرت پر پیدا کیا ہے ۔
٭ہمارا ایمان ہے کہ روح اللہ کے حکم سے ہے ، روح کی بابت انسان صرف وہی جانتا ہے جو اللہ نےانہیں بتایا ہے ، روحیں بھی اللہ کی مخلوق ہیں۔
٭ہمارا ایمان ہے کہ روحیں بھی موت سے دو چار ہوںگی اورجسم سے جدا ہونا ہی در اصل اس کامرنا ہے۔
٭ہمارا ایمان ہے کہ زمین پر رینگنے والے کیڑے مکوڑے بھی ہماری طرح ایک امت ہیں۔
٭ہمارا ایمان ہے کہ اللہ نے ہر چوپا ئے کوپانی سے پیدا کیا ہے اور ہر چیز کے جوڑے بنایا ہے اور ساری مخلوق ہلاک ہونے وا لی ہیں سوا ئے اس کے جسے اللہ نے مستثنی کردے ۔